استبنول ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) لاک ڈاون کے پیش نظر ترکی میں پولیس نے لوگوں کا دل بہلانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔دنیا بھر میں لاک ڈاون کے باعث عوام گھروں تک محدود ہیں تاہم کچھ ایسے زندہ دل بھی ہیں جو اس صورتحال میں لوگوں کا دل بہلانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔شمالی ترکی میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر عہدیداروں نے گھروں میں قید شہریوں کی تفریح اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ثقافتی ڈانس پیش کیا۔اس ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور عہدیداروں کے مظاہروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
