عوام کا دل جیتنے میں ناکام بی جے پی کے غیر جمہوری حربے

   


بی آر ایس اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے خلاف محبوب نگر میں زبردست احتجاج

محبوب نگر /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس حکومت کو گرانے کیلئے بی آر ایس ایم ایل ایز کو خریدنے بی جے پی کی سازش کا پردہ فاش ہوتے ہی عوام میں شدید برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ آج دوپہر محبوب نگر کے تلنگانہ چوراہا پر بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر بی جے پی کی سازش کی شدید مذمت کی اور نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس عوام کی تائید و حمایت سے برسر اقتدار آئی ہے جبکہ بی جے پی عوام کا دل جیتنے میں ناکام رہی ہے ۔ اب عوامی منتخبہ حکومت کو گرانے غیر جمہوری طریقہ اختیار کر رہی ہے ۔ عوام انہیںمعاف نہیں کریںگے ۔ تلنگانہ کے عوام واقف ہیں کہ حصول تلنگانہ کیلئے کس نے کتنی قربانیاں دی ہیں وہ کس کی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے ۔ بی جے پی تلنگانہ میں قدم جمانے مختلف کوششوں میں ناکامی کے بعد ایسے حرکتوں پر اتر آئی ہے ۔ منوگوڑ میں ایم ایل اے راج گوپال ریڈی کو خرید کر وہاں ضمنی انتخاب کا بوجھ مسلط کیا جس کو عوام جانتے ہیں ۔ احتجاج میں حصہ لینے والوں میں لائبرریز چیرین راجشیور گؤر ، میونسپل چیرمین نرسمہلو ، موڈا چیرمین جی وینکٹا ضلع کسان کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر گوپال یادو ۔ اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد عبدالرحمن ضلع آر سی سی بی چیرمین نظام پاشاہ بلدی کونسلرس و کارکن شامل تھے ۔