عوام کبوتروں کو دانا نہ ڈالیں :بلدیہ

   

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بلدی عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بڑی تعداد میں کبوتروں کو دانا نہ ڈالیں ۔ ان کبوتروں کی وجہ سے عوام میں عارضہ تنفس پیدا ہوسکتا ہے ۔ کبوتروں کے فضلہ کی وجہ سے تاریخی عمارتوں میں بھی بدنما پائی جارہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کبوتروں کی کثیر تعداد سے عارضہ تنفس کا خطرہ پیدا ہوتا ہے ۔ خاص کر بچوں اور بزرگ افراد میں یہ مرض جلد پھیلتا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کے تمام ہارٹیکلچرل پارکس میں کبوتروں کو دانا ڈالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔