عوام کوایڈس کا انجکشن، سوشیل میڈیا پر وائرل پیام جھوٹا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ، 9 جولائی ( یو این آئی) وجئے واڑہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک وائرل پیام کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔اس پیام میں عوام کودہشت گردوں کی جانب سے ایڈس کے انجکشنس سے متعلق انتباہ دیا گیا ہے ۔تلگوزبان میں لکھا ہوا یہ پیام فیس بک اور سوشیل میڈیا کے دیگر ذرائع پر وائرل ہورہا ہے ۔اس پیام میں عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ان کو کسی بھی اجنبی شخص کی جانب سے انجکشن لگوانے نہ دیں۔اس پیام میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد، سرکاری اسپتالوں کے عہدیداروں کے طورپر عوام کو اس بات کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں گے کہ یہ پنی سلین یا وٹامنس کے انجکشنس ہیں تاہم دراصل یہ ایڈس کے وائرس کے انجکشن ہیں۔یہ نوٹ وجئے واڑہ سٹی پولیس کے نام سے گشت کر رہا ہے تاہم وجئے واڑہ پولیس کمشنر دوارکا تروملا راو نے دعوی کیا کہ یہ پیام جھوٹا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پیام کو آگے نہ بھیجیں۔