حیدرآباد۔ ڈائرکٹر عوامی صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا رہنما خطوط پر عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ڈائرکٹر ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راو نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ تلنگانہ ریاست کورونا کی دوسری لہر سے باہر نکل آئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پہلی لہر کے بعد جو لا پرواہی کی گئی تھی اس کے نتیجہ میں دوسری لہر کو جھیلنا پڑا ہے ۔ ایسے میں عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ سابقہ غلطی کا اعادہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح کی لاپرواہی سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے ۔ لاک ڈاون کی برخواستگی پر حکومت کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کو جو نقصان ہو رہا تھا اس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا اور عوام کی صحت کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا تھا ۔ اب عوام کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔