نئی دہلی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق افواہوں سے دور رہیں ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلہ میں ڈاکٹرس کے مشورہ کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مصافحہ سے گریز کریں اور نمستے کرتے رہیں۔ مودی نے جن اوشدھی کیندر مالکین سے ویڈیو کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہیں۔