اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی پر وفاقی حکومت کے خلاف بروقت احتجاج پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پریشانی آج ہے تو اس حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے مارچ کے آخر تک انتظار کیوں کریں۔ ملتان میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پی پی پی کے جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط کٹھ پتلی حکمرانوں سے ہر صورت جان چھڑانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آج کا کسان بری طرح پس رہا ہے، اب عوامی مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر حساب لیں گے، پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہم نے یہ جنگ مل کر لڑنی ہے۔