چیف سکریٹری کی ہدایت ۔ ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کا جائزہ
حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری کے راماکرشنا راؤ نے ضلع کلکٹرس اور اعلیٰ عہدیداروں کو فلاحی اسکیمات کی عمل پر خصوصی توجہ کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں اور ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عوام کو جانی و مالی نقصانات سے بچانے خصوصی اقدامات کی ہدایت دی۔ کلکٹرس و حکام کو ہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں، جہاں ضرورت ہو عوام کی مدد کرنے اقدامات کریں۔ موسم بارش کے آغاز سے کسانوں میں خوشی کی لہر ہے اور کسان کاشت کاری کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔ انہیں یوریا کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ یوریا کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے کسانوں کو بیج اور یوریا کی فراہمی میں مکمل تعاون کریں۔ حکومت نے راشن کارڈز کی تقسیم کا بھی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق عوام کو راشن کارڈس کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔ سرکاری ہاسپٹلس کا دورہ کریں، موسمی بیماریاں پھٹ پڑنے کے امکانات کے پیش نظر ادویات کا ذخیرہ رکھیں۔ ضرورت کے مطابق مختلف ٹسٹ کریں اور اسی دن رپورٹس فراہمی کے اقدامات کریں۔ اضلاع میں عہدیدار ایک دوسرے سے تال میل کرکے کام کریں اور جو بھی مسائل ہیں ان کو اپنی سطح پر حل کریں اور اگر ضرورت پر حکومت سے رجوع کریں۔ چیف سکریٹری نے کسانوں کو فصلوں کی کاشت کیلئے ضرورت کے مطابق تمام اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ یوریا کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے ان میں ملوث ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ 2