عوام کو برقی بلز میں نیا جھٹکہ دینے کی تیاری

   

ستمبر کے دوران برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان
حیدرآباد۔30۔اگسٹ(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست کے عوام کو برقی بلز کا نیا جھٹکا دینے کے لئے تیاری کرچکی ہے اور ماہ ستمبر کے دوران برقی شرحوں میں اضافہ کے سلسلہ میں اقدامات کئے جاسکتے ہیں کیونکہ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے ستمبر میں برقی شرحوں میں اضافہ کے سلسلہ میں عوامی سماعت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ سے ریاست کے عوام کو زبردست شاک لگ سکتا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے برقی شرحوں میں ’’ ٹرو اپ ‘‘ چارجس کے ذریعہ اضافہ کا منصوبہ تیار کیا تھا لیکن اب 2014تا2017کے دوران پڑوسی ریاست آندھراپردیش سے جو برقی خریدی گئی تھی اس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد حالت مزید ابتر ہوسکتی ہے کیونکہ حکومت نے ڈسکامس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے ٹرو اپ چارجس کے ذریعہ اضافہ کا منصوبہ تیار کیا تھا تاکہ کروڑہا روپئے کے بقاجات کی ادائیگی کے ذریعہ ڈسکامس کو خسارہ سے بچایا جاسکے لیکن اب حکومت آندھراپردیش کو 6000کروڑ سے زائد رقم کی اندرون 30یوم ادائیگی کی ہدایت نے حکومت کومزید مشکلات میں مبتلاء کردیا ہے کیونکہ ریاستی حکومت کے خزانہ کی حالت انتہائی نازک ہے اور اگر پڑوسی ریاست کو 6000 کروڑ کی ادائیگی کے دباؤ میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں ریاستی حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری طرف مہنگائی سے پریشان عوام کو برقی شرحوں میں اضافہ سے بھی مشکل ہوسکتی ہے۔ م