عوام کو بھکاری قرار دینے والے بنڈی سنجے غیر مشروط معذرت خواہی کریں

   

تلنگانہ بی جے پی صدر کا چیف منسٹر کو مکتوب مضحکہ خیز ، گورنمنٹ وہپ بی سمن
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ وہپ بی سمن نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو گٹر کا کیڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیچڑ کی بو سے مطمئن ہونے والوں کو خوشبو کی اثر کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ آج اسمبلی کے ٹی آر ایس ایل پی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے چیف منسٹر کے خلاف کئے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کالیشورم کے بشمول تمام آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات کو مکمل کرتے ہوئے ریاست کی ایک کروڑ اراضی کو سیراب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے چار کروڑ عوام حکومت کی کردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔ تلنگانہ کو سنہری ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔ مختصر عرصہ میں تلنگانہ کے تمام شعبوں کی کارکردگی ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ ریاست کے عوام کو بھکاری قرار دینے والے بنڈی سنجے فوری عوام سے غیر مشروط معذرت خواہی کریں ۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر کا چیف منسٹر کو تحریر کردہ مکتوب بے فیض ہے ۔ صرف تنقید برائے تنقید ہے ۔ بی سمن نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں تلنگانہ کی ترقی کی مرکزی ایجنسیوں نے ستائش کی ہے ۔ فارما شعبہ میں بھی تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ جی ایس ڈی پی قومی سطح سے تلنگانہ کا بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 119 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے ۔ 35 مرکزی اداروں کو بی جے پی حکومت کی جانب سے فروخت کیا جارہا ہے ۔ تمام سرکاری اداروں کو ہر ایک مال قرار دیتے ہوئے فروخت کیا جارہا ہے ۔ تقسیم آندھرا پردیش کے بل میں تلنگانہ سے جو وعدے کئے گئے اس پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا ہے بی جے پی اس کی وضاحت کرے ۔۔ ن