جولاپلی اور پدا پور مواضعات کا اچانک دورہ اور علاج کی صورتحال کا جائزہ
پداپلی۔ عوام کو بہتر طبّی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے تحت طبّی عملہ و طبّی عہدیداروں کو سرگرم رہنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے ہدایت دی۔ جولا پلّی منڈل کے جولا پلّی اور پیدّا پور مواضعات کاضلع کلکٹر نے بروز منگل اچانک دورہ کیا اور جولا پلّی منڈل میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا۔ہسپتال کے عملہ کا حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا۔پی ایچ سی کے حدودمیں خدمات انجام دینے والے عملہ اور ڈاکٹروں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور لازمی طور پر چہرہ کو ڈھانکنے والے ڈھال(Face Shield) کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ پی۔ایچ۔سی کے حدود میں بھیڑ جمع نہ ہونیدیں۔سماجی دوری برقرار رکھنے کے تحت وی۔آر۔اے کو تعینات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ پی ایچ سی کے حدود میں واقع مواضعات میں 45 سال مکمل کرنے والے ہر فرد کو لازمی طور پر کورونا ویکسین دینے اور اس ضمن میں آشا ورکرس، ایاین ایم اور آنگن واڑی ٹیچرس کو آپسی ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ہسپتال میں کورونا ویکسین ،کورونا ٹسٹ اور متعلقہ امور پر ضلع کلکٹر نے تفصیلات دریافت کیں۔حکومت کے اہداف کے مطابق ہسپتالوں میں ٹیکہ اندازی عمل کو مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔پیدّاپور موضع میں قائم کردہ نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے پودوں کی افزائش سے متعلقہ اہداف ، بیاگوں میں مٹی بھرنے کے عمل سے متعلقہ تفصیلات دریافت کیں۔ نرسری کے کاموں میں طئے کردہ اہداف کے مطابق کاموں کو روبہ عمل لانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔اس موضع میں عمل پیرا سوچھتا پروگراموں کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا۔ بعد ازاں جولا پلّی موضع میں زیر تعمیر شمشان گھاٹ کے تعمیری کاموں کا انھوں نے معائنہ کیا۔ شمشان گھاٹ کے تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی پنچایت عہدیداروں اور سرپنچ کو ہدایت دی۔کورونا وباء کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے، سماجی دوری بنائے رکھنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔جولا پلّی تحصیلدار سدھاکر، ایم پی ڈی او وینو گوپال راؤ، ایم پی او رمیش، جولا پلّی نائب سرپنچ مہیش، ایم پی او سدا نندم، عوامی نمائندے ، متعلقہ عہدیداران اس دورہ کے دوران ضلع کلکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔