عوام کو بی جے پی کی حقیقت اب سمجھ آئی

,

   

٭ مغربی بنگال اسمبلی کے ضمنی چناؤ میں ترنمول کانگریس کی کامیابی پر پارٹی کی ایم پی مہوا موئترا نے کہا ہیکہ عوام کو بی جے پی کا اصلی چہرہ اب معلوم ہوا ہے۔ ملک کی ناقص معاشی حالت اور خطرناک ہندو ۔ مسلم سیاست کی وجہ سے عوام اب جان چکے ہیں کہ بی جے پی کی حقیقت کیا ہے۔ ٹی ایم سی نے تمام تینوں اسمبلی نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ جیت لئے ہیں۔ مہوا موئترا شروع سے ہی بی جے پی کے خلاف سخت موقف کی حامل رہی ہیں۔