پارٹی کے قیام کے 40 سال مکمل، چندرا بابو نائیڈو نے خصوصی لوگو جاری کیا
حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کے قیام کے 40 سال کی تکمیل پر خصوصی لوگو جاری کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ این ٹی راما راؤ نے غریبوں کی مدد کیلئے مختلف دشواریوں اور رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر تلگو دیشم پارٹی کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ دو روپئے کیلو چاول اسکیم متعارف کرتے ہوئے این ٹی راما راؤ نے سب سے پہلے فوڈ سیکوریٹی پالیسی پر عمل کیا تھا۔ بی سی طبقات کو دستوری شناخت فراہم کرنے کیلئے تلگو دیشم پارٹی نے مساعی کی۔ غریبوں کو مکانات کی فراہمی اور بے زمینوں کو پٹہ جات کا الاٹمنٹ تلگو دیشم کا کارنامہ ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پارٹی کے 40 سالہ طویل سیاسی سفر کے موقع پر بڑے پیمانہ پر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ قومی سیاست میں تلگودیشم نے اپنی علحدہ شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گاؤں گاؤں میں پرچم کشائی انجام دی جائے گی۔ر