عوام کو راحت پہنچانے کے ترقیاتی کام جاری

   


سنگاریڈی میں سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا خطاب
سنگا ریڈی:بلدیہ سنگا ریڈی کے وارڈ نمبر 6 میں سی سی روڈ کا افتتاح جنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی۔وجے لکشمی چیرمین بلدیہ، محمد سہیل علی قادری کونسلر نے کیا۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر نے کہا کہ سنگا ریڈی کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، ڈرینج سسٹم ، برقی سربراہی سڑک کی تعمیر کرتے ہوئے عوام کو سہولت پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیراتی کام انجام دینے کی وجہ سے بھی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام انجام دینے میں مشکلات پیش آتی ہیں ان سب کے باوجود بھی عوام کو راحت پہنچانے کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور ڈرینج سسٹم تعمیر کیا جا رہا ہے 14 فینانس کمیشن اور دیگر بجٹ سے ترقیاتی کام انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ مزید ترقیاتی کام انجام دینے کے لئے ہریش راؤ وزیر خزانہ سے ملاقات کرتے ہوئے جلد نمائندگی کی جائے گی ۔وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے محمد سہیل علی قادری کونسیلر نے کہا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد ایک سال میں 80 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام انجام دیے جا چکے ہیں اور اب 5 لاکھ روپے سے سی سی روڈ کی تعمیر کی جا رہی ہے 50 لاکھ روپے سے ڈرینج سسٹم کے کام بھی انجام دیے جا رہے ہیں اور مزید 10 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے جبکہ 9 لاکھ روپے کے علحیدہ کاموں کے ٹینڈرس بھی ہیں اس کے علاوہ 20 لاکھ روپے کے بھی کام انجام دیے جائیں گے اس موقع پر نرہر ریڈی چیئرمین ضلع لائبریری وجیندر ریڈی محمد شکیل کوپشن ممبر اور دیگر موجود تھے۔