عوام کو سماجی طور پر محفوظ رہنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا

   

کورونا وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر اور ضلع کے حالات پر وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی کا تبادلہ خیال

کاماریڈی :25؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج حیدرآباد سے کاماریڈی پہنچ کر ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ کورونا وائرس پر عہدیداروں کی جانب سے کئے جانے والے احتیاطی تدابیر اور ضلع کے حالات پر تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت ، ضلع ایس پی شویتا ریڈی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او و دیگر عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی طور پر بات چیت کی اور کرونا وائرس کے شبہ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی تھی ان افرادکو کورائن ٹین میں رہنے کے علاوہ چند افراد کو ان کے گھروں پر ہی محروس رکھا تھا ان سے بھی فون پر بات چیت کی ۔ کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ حلقہ کے واجد نگر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے میڈیسن کا طالب علم ہے چائنا سے واپس ہوا تھا اس سے بات چیت کی اور اس سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اسے گھر میں رہنے کا مشورہ دیا اور مکمل دن ہونے کے بعد سرکاری دواخانہ میں مریضوں کا علاج کرنے کی خواہش کی جس پر مسٹر پرشانت ریڈی نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت ، ضلع ایس پی شویتا کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ساتھ جنا ہتا بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سماجی طور پر محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کیا گیا ہے اور اس پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے ۔ کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ لہذا عوام خود ہی گھروں تک محدود رہیں اور اس وباء کے پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کا تعاون کریں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کاماریڈی ضلع میں 525 دیہاتیں ہے اور یہ تمام دیہاتیوں نے اپنے اپنے دیہات کی ناکہ بندی کرتے ہوئے باہر سے آنے والوں کو دیہات میں آنے نہیں دیا جارہا ہے اور دیہات سے کسی کو باہر جانے نہیں دیا جارہا ہے اور ریاست گیر سطح پر کاماریڈی ضلع پہلا ضلع ہے جو دیہاتیوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں 3 میونسپلٹیز اور تینوں میونسپلٹیز اور دیہاتوں میں سروے کرتے ہوئے 1070 افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں کورئن ٹین منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تاجروں کو سختی کے ساتھ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں گے اور تاجروں پر مقدمات درج کئے جائیں گے اور حکومت کی جانب سے ہر شخص کو 12 کیلو چاول ،15 سو روپئے رقم فراہم کی جارہی ہے اور یہ رقم ان کے بینک کھاتہ میں جمع کیا جائیگا یا پھر کس طرح دی جائے گی اس بارے میں غور کیا جارہا ہے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ ضلع میں 10 لاکھ 45 ہزار آبادی ہے اور ان میں 8 لاکھ 50 ہزار افراد سفید راشن کارڈ یافتہ ہے اور ان تمام افراد کو مفت میں چاول سربراہ کیا جائیگا ۔ ضلع میں 14 افراد کو کورونا وائرس کے شبہ میں معائنہ کروایا گیا ان میں سے 13 افراد کو نیگیٹو اور ایک کو پازیٹیو رپورٹ آئی ہے اور پازیٹیو آنے والا کا علاج کیا جارہا ہے ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سرکاری دواخانہ میں 100 بستر اور خانگی دواخانہ میں 50 بستردستیا ب اور کورئن ٹین کیلئے یلاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج میں میں بستروں کا انتظام کیا گیا ہے عوام کی صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلہ میں سرکاری دواخانہ میں 200 بستر اور تیسرے مرحلہ میں 300 بستر تیار کیا جائیگا لیکن اس سے قبل ہی کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مکمل اقدامات کئے جارہے ہیں شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے سڑکوں پر بیارکیٹس لگادئیے گئے اور گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ہے ۔ کاماریڈی کی اہم سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی ہے ۔ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹانڈ پر بھی بیارکٹس لگاتے ہوئے کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیا جارہاہے اس طرح کاماریڈی میں سختی کے ساتھ پیش آرہے اور ڈی ایس پی مسٹر لکشی نارائنا شام 5 بجے سے ہی دکانات کو بند کرانے میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔