عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام جاری

   

رکن اسمبلی بھونگیر کا مختلف علاقوں کا دورہ، عہدیداروں سے بات چیت
بھونگیر۔/19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر میں رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی نے پہاڑی نگر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔اور جدید ڈرینس کی تعمیر کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔رکن اسمبلی نے پہاڑی نگر تارک راما نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔مقامی اراکین بلدیہ عظیم الدین ،وینکٹ نے وارڈس میں موجود مسائل سے رکن اسمبلی کو واقف کروایا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ بھونگیر شہر میں موجود تمام بلدی وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے فوری مسائل کی یکسوئی کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔شہر میں زیر زمین جدید ڈرینس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔تاکہ عوام کو مشکلات پیش نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر کی جامعہ ترقی اور شہر کو مسائل سے پاک شہر میں تبدیل کرنے کیلئے مساعی کی جارہی ہے۔تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ہی شہری ودیہی علاقوں کی ترقی ممکن ہوئی ہے۔چیف منسٹر کے سی آر ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہے۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی نگر علاقے میں جدید ڈرینس کی تعمیر کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔اور جلدازجلد کاموں کا آغاز عمل میں آئیگا۔بعد ازاں رکن اسمبلی نے بھونگیر رعیتو بازار کا معائنہ کیااور دوکانداروں اور صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے مسائل سے جانکاری حاصل کی اور کہا کہ رعیتو بازار میں کالابازاری کو روکا جائے،کسانوں کی پیداوار ترکاریوں کو مناسب قیمت میں خریدنے کے انتظامات کئے جائے۔انہوں نے کہا کہ رعیتو بازار میں صاف صفائی خاص توجہہ دی جائے۔خراب ترکاری کو سڑک پر نہ پھینکیں بلکہ بلدی ٹراکٹرس پر فوری خراب ترکاری کو منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائے۔اس موقع پر صدرنشین بلدیہ انجنیلو،زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین راجندرریڈی،اراکین بلدیہ عظیم الدین،وینکٹ،کمشنر بلدیہ ناگی ریڈی،شادی خانہ چیرمین اسمعیل،امجد،اور دیگرموجود تھے۔