عوام کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

   

تشدد میں ملوث خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا : ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی

بھینسہ : ریاستی وزیر جنگلات وقانون اے اندراکرن ریڈی نے آج بھینسہ تشدد میں زخمی ہوئے صحافیوں اور ان کے افراد سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے تمام حالات سے واقفیت حاصل کی اور بھینسہ کے تشدد کے تعلق سے تمام جانکاری حاصل کی اور کہا کہ فسادات سے کسی کا بھی اچھا نہیں ہوسکتا ہے اس لیئے عوام کو چاہیئے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہراہ کرتے ہوئے شہر کے حالا ت کو پرآمن بنانے رکھنے میں اپنااہم رول اداکریں جبکہ تشدد میں ملوث خاطیوں کو بخشانہیں جائیگا۔ریاستی وزیرا ے اندراکرن ریڈی نے آج تشدد میں زخمی صحافی جن میں پربھاکر،روی پٹیل کو فون پر بات کی اور حیدرآباد میں زیر علاج صحافی وجئے کے افراد خاندان سے فون پر بات چیت کی اورا نہیں ہر ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ فسادات سے دونوں طبقوں کا نقصان ہی نقصان ہے اس لیئے عوام صبر وتحمل کا مظاہراہ کرتے ہوئے ایسے فسادات کوناکام بنائیں۔اور افواہو ں پر یقین نہ کرتے ہوئے عوام پولیس کے ساتھ اپنا تعاون بنائے رکھے۔انہوں نے واضع کیاکہ بھینسہ فسادات کے خاطیوں کو کسی بھی صورت میں چھوڑانہیں جائیگا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے عام اورغریب عوام کی پریشانیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور ا ن فسادات کی وجہہ سے شہر اور سماج کی ترقی میں رکاوٹ پیداہوجاتی ہے اور ان واقعات کی وجہ سے شہر کی شبیہ بھی متاثر ہوگئی ہے اوراس میں نوجوانوں پر مقدمات درج ہوجانے پر ان کا مستقبل برباد ہوجائیگا۔انہوں نے دونوں طبقوں کے سیاسی قائدین اور ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک لائحہ عمل تیار کریں تاکہ مستقبل ایسے واقعات پیش نہ آسکے اورایک دوسرے کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بنائے رکھیں۔انہوں نے رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی اور ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ بھینسہ شہر پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے صورتحال پر مکمل نظر رکھیں۔