حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : پولیس کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والے نقلی پولیس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور زون نے 30 سالہ مری کنڈہ سائی کرن تیجا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے نقلی شناختی کارڈ کو ضبط کرلیا ۔ کرائم انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کے نام سے اس نے شناختی کارڈ تیار کیا تھا اور اس کے ذریعہ شہریوں کو دھمکاکر رقم ہڑپ رہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی میںایس او ٹی نے سائی کرن کو گرفتار کرلیا جو گڈی ملکاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 10 ہزار روپئے نقد رقم ایک موبائل فون اور ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا ۔ سائی کرن کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مادھا پور میں ایک شخص کو دھمکاکر اس سے رقم لے رہا تھا ۔۔ ع
بیوی کی موت سے دل برداشتہ شوہر کی خود کشی
حیدرآباد 13 ۔ مارچ ( سیاست نیوز) : بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر نے خود کشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ کے مطابق 33 سالہ نریش جو کاپرا میں رہتا تھا فروٹ مرچنٹ تھا 10 دن قبل نریش کی بیوی خرابی صحت سے فوت ہوگئی ۔ بیوی کی موت کے بعد نریش ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے 10 مارچ کو انتہائی اقدام کرلیا اور کل دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع