کانگریس کی جانب سے آج سے احتجاجی مظاہرہ ، نظام آباد میں طاہر بن حمدان اور دیگر کا بیان
نظام آباد :سینئر کانگریسی قائد و اربن کانگریس کے انچارج مسٹر طاہر بن حمدان آج یہاں کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو تین ماہ سے ریاست میں بی جے پی ، ٹی آرایس آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے عوام کو دھوکہ دہی کررہی ہے ۔ ربیع کی دھان کی خریدی کے مسئلہ کو لیکر ریاست اور مرکز ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ابتداء میں بوائیل رائس نہ دینے کا معاہدہ کیا تھا اور اب بوائیل کے مسئلہ پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ صدر ضلع کانگریس راہول گاندھی ، سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ملک گیر سطح پر جائزہ لیتے ہوئے عام آدمی پر ہونے والے بوجھ پر افسوس کا اظہار کررہی ہے ۔ 8 سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ڈیزل ، پٹرول اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے اس ماہ میں 11 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا 5 ریاستوں کے انتخابات کے بعد یہ معاملہ کو شروع کیا گیا ۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ ریاست میں برقی شرح میں اضافہ سے عوام پر بوجھ عائد کیا جارہا ہے ترقی کے نام پر کروڑوں روپئے خرچ کرتے ہوئے دوسری طرف برقی شرحوں میں اضافہ سے بوجھ عائد کیا جارہا ہے ۔ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں غریبوں کا بل 50 روپئے تھا تو آج 500 سے 1000 ہوگیا ہے مرکزی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف 4تاریخ کے روز برقی انجینئرنگ آفس کے روبرو محاسبہ اور 6تاریخ کے روز کلکٹریٹ کا محاسبہ ،7کے روز برقی سائوتھ حیدرآباد پر دھرنا دیا جائیگا۔ اس موقع پر سینئر کانگریس قائد محمد جاوید اکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔