عوام کو 3 مئی تک گھروں میں رہ کر کورونا سے محفوظ رہنے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی کی عوام سے اپیل
شمس آباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد زون ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر این پرکاش ریڈی آئی پی ایس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام 3 مئی تک اپنے گھروں میں ہی رہتے ہوئے کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مائگرنیٹ لیبر کو غذا اور راشن ان کے لیبر کیمپ سے ہی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور انڈسٹری مکان مالکین سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ مکانات کا کرایہ نہ لیں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایک جگہ پر جمع نہ ہوں اور ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے کم از کم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں ۔ ہاتھ ملانے اور قریب رہتے ہوئے بات چیت کرنے سے ہی مہلک وائرس پھیل رہا ہے ۔ گھر سے باہر نکلنے سے قبل ماسک کا استعمال کریں اور عوامی مقامات پر تھوکنا سخت منع ہے ایسا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ شام 6 بجے کے بعد عوام گھروں سے باہر نہ نکلے پولیس گشت کرے گی اور اگر کوئی سڑک یا گلی میں دکھائی دیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اب تک شمس آباد زون میں 1500 بائیس اور کاروں کو ضبط کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ عوام ترکاری اور راشن کیلئے ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ میڈیکل ایمرجنسی پر فون نمبرا 108، 104 اور 100 یا کووڈ کنٹرول روم سائبرآباد 9490617440 پر فون کریں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ بائیک پر صرف ایک شخص اور کار میں صرف دو افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ دکانداروں سے بھی خواہش کی کہ وہ اپنے دوکانات کے باہر سرکل بنائیں اور عوام کو لائین کی برقراری کو یقینی بنائے ۔ اب تک 200 سے زائد دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت خود کرسکتے ہیں ۔