عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب رہنے کا تیقن

   

بھینسہ میں بی جے پی رکن اسمبلی پی راما راؤ پٹیل کی پریس کانفرنس
بھینسہ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مدھول سے بی جے پی پارٹی سے کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل نے بھینسہ میں واقع اپنی قیامگاہ ایس ایس کاٹن فیکٹری میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے تعلقہ مدہول ایم ایل اے کے لیے منتخب کرنے پر تمام عوام اور بی جے پی کارکنان و قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ہر وقت دستیاب رہنے کا عزم کیا اور کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے ساتھ تعلقہ میں تمام طبقات کی ترقی کیلئے یکساں توجہ دینے کا بھی عزم کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کی ہمیشہ حمایت کرتے ہوئے مدھول حلقہ کی ترقی کے لیے کام کرنے کا دعوی کیا اور کہا کہ عوام کو جھوٹی افواہوں پر ہرگز یقین نہیں کرنا چاہئے کیونکہ میں آخری سانس تک بی جے پی میں رہوں کا اور کہا کہ تعلقہ میں ترقی کے طور پر تعلیم ، صحت ، زراعت اور آبپاشی کے شعبوں کو نمایاں ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے فنڈز سے حلقہ مدہول کی نمایاں ترقی کی جائے گی اور کہا کہ تعلقہ کا ایم ایل اے ہونے کی حیثیت سے کسی بھی قسم کے درمیانی ایجنٹوں اور دلالوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تعلقہ کی عوام کو حکومتوں کی اسکمیات سے براہ راست مستفید کیا جائیگا قبل ازیں بھینسہ کے مختلف اردو ، تلگو ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کے دوران شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی جس پر ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل نے تمام میڈیا کے نمائندوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بھینسہ کے میڈیا نمائندوں کے تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا بھی تیقن دیا۔