عوام کی بات اٹھانے پر معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں:راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے ۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے آج جب ارکان کی معطلی واپس لینے کی بات کی تو نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اس سلسلے میں کہا کہ جب تک اپوزیشن کے ارکان معافی نہیں مانگ لیتے ان کی معطلی واپس نہیں لی جاسکتی۔ گاندھی نے اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ‘‘کس بات کی معافی؟ پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے کی بالکل نہیں؟