عوام کی بے احتیاطی کے باعث کوویڈ کیسوں میں اضـافہ

   

Ferty9 Clinic

کوہیر میں 302 کورونا کیسیس، مسلمان ٹسٹ کروائیں: ڈاکٹر راج کمار

کوہیر : کوہیر منڈل میں کورونا وائرس کوویڈ ۔ 19 کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موضع رگوال پی ایچ سی سنٹر کے ڈاکٹر راج کمار نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈ ۔ 19 کیسوں میں اضافہ باعث تشویش ہے جس کی اہم وجہ یہی ہے کہ عوام بلا خوف بازاروں میں گھوم رہے ہیں اور سماجی دوری کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے اور سنیٹائزر ماسکس برائے نام لگایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ 17 دنوں میں 3 ہزار سے زائد افراد کا ٹسٹ کیا گیا جس میں 302 سرگرم کیسیس ہیں۔ کوہیر میں 75، رگوال میں 68 ۔ انھوں نے بتایا کہ اس بار کورونا وائرس کی دوسری لہر ملک میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک چل رہا ہے جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور شدید دھوپ کی وجہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں ہی گزار رہے ہیں۔ بازاروں میں بہت کم رہ رہے ہیں۔ اس بار مسلمان جو روزہ ہے ایسے لوگ میں ایک شخص کوویڈ کا شکار نہیں ہوا جو مسلمان روزہ نہیں اور جن کی عمر 60 تا 70 سال ہے ایسے لوگ ہی اس سے متاثر ہوئے اور ان کی موت واقع ہوئی۔ جو مسلمان 14 گھنٹے روزہ رکھتے ہیں، کچھ نہیں کھاتے پیتے ، ان کے جسم میں کوویڈ ۔ 19 کے اثرات بہت کم ہوسکتے ہیں۔ شوگر اور بی پی بھی نارمل رہتا ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔ سارا جسم کو ایک طرح کی راحت ملتی ہے۔ ڈاکٹر راج کمار نے روزے داروں سے خواہش کی ہے کہ افطار کے اوقات میں ٹھنڈی چیزوں کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ کوہیر گرام پنچایت اور موضع رگوال گرام پنچایت کے کوویڈ ۔ 19 کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انھوں نے عوام سے احتیاط برتنے پر زور دیا۔ موضع دگوال میں 68 مریض موجود ہیں جن کو ہوم آئسولیشن کردیا گیا ہے۔ ہر وقت ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔ دہلی میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کوویڈ ٹسٹ کیٹ (آلات) میں کمی سے ٹسٹ کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ظہیرآباد، جھرہ سنگم منڈل، مگڑم پلی منڈل کے علاوہ دیگر مقامات پر سے یہاں لوگ آرکر ٹسٹ کروارہے ہیں۔ انھوں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں جن جن چیزوں کے استعمال کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان کو سب استعمال کریں۔ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھیں۔ محمد ریاض الدین ڈپٹی سرپنچ رگوال نے بتایا کہ دگوال میں 68 کیسیس سرگرم ہیں۔ اس وجہ سے مسجد عرفات کے اطراف کے علاقوں میں سینی ٹائزر کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دھنراج وارڈ ممبر موجود تھے۔