عوام کی تائید کیلئے ترقیاتی کاموں کا ڈھونگ

   

کے سی آر کوسبق سکھائیں ، بھونگیر میں کانگریس کی گھر گھر مہم کا آغاز

بھونگیر ۔19 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کانگریس پارٹی چھ گیارنٹی اسکیمات سے عوام کو واقف کروانے کیلئے کانگریس کی مہم کا آغاز عمل میں آیا۔اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری وشنو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور سونیا گاندھی کی جانب سے اعلان کئے گئے چھ گیارنٹی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا گیا۔شہر کے 27 وارڈ جلیل پورہ علاقے میں کانگریس قائدین نے گھر گھر پہنچ کر عوام کو ان اسکیمات سے واقف کروایا۔اور کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ان اسکیمات پر عمل کیا جائے گا۔قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کیا اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد صرف کمیشن کے وصولی اسکیمات پر عمل کررہے ہیں ۔ کے سی آر عوام دشمن پالیسوں پر عمل کرتے ہوئے من مانی حکومت چلارہے ہیں ۔ اورمقامی رکن اسمبلی بھی بھونگیر شہر میں صرف انتخابات کے قریب عوام کی تائید حاصل کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا ڈھونگ کررہے ہیں۔قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کے سی آر کو سبق سکھاتے ہوئے اقتدار سے بے دخل کرے۔اور کانگریس کے حق میں ووٹ دیکر کانگریس کو کامیاب بنائے تاکہ عوامی حکومت قائم ہوسکے۔اس موقع پر کانگریس ضلع صدر سنجیوا ریڈی ، جٹابالاکرشنا ریڈی،پرمود کمار،انجنیلو گوڑ ، روی کمار،صلاح الدین،مظہر،اویس چشتی ، عزیر ،نذیر اور دیگرموجود تھے۔