عوام کی تمام ضروریات کی تکمیل حکومت کا نصب العین

   

کلواکرتی میں اسٹریٹ لائٹس کے افتتاح کے موقع پر ایم پی کا خطاب

کلواکرتی۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت گاؤں کی مکمل ترقی کیلئے ماہانہ 339 کروڑ روپئے جاری کررہی ہے ۔ عوام کی تمام ضروریات کی تکمیل حکومت کا نصب العین ہے ۔ ایم پی راملو کلواکرتی منڈل کے جیڈی پلی گرام پنچایت میں آج ناگر کرنول ایم پی راملو نے ہائی ماسٹ لائٹس کا افتتاح عمل میں لاتے ہوئے اور علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی تمام طرح کی ضروریات کی تکمیل ہی ریاستی حکومت کا نصاب العین ہے ، خاص کر دیہاتوں اور چھوٹے چھوٹے قصبوں کو سی سی روڈس سے مربوط کرنا اور برقی اور پانی کی سربراہی کرنا اور بغیر کسی تکلیف کے ان کی ضروریات پوری کرنا ، اُسی کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کیلئے ماہانہ 339 کروڑ جاری کررہے ہیں ، جر پر لازم ہے کہ عہدیداران توجہ لیتے ہوئے عوام کی ضروریات کی تکمیل کریں ۔ انہوں نے قائدین سے بھی کہاکہ وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے اور علاقے میں موجود رہتے ہوئے علاقہ اور عوام کی ضرورتوں کو معلوم کرتے ہوئے جلد سے جلد عہدیداروں سے رجوع ہوکر اس کو پورا کروائیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی قائدین و دیگر موجود تھے ۔