جمہوریت میں عوام حقیقی دولت ، /3 مئی کے بعد مہاراشٹرا میں چند شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کا وعدہ
ممبئی : یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) عوام کو ریاست کی حقیقی دولت سے تعبیر کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اگر عوام زندہ اور محفوظ رہیں تو کوویڈ-19 وبائکے سبب سے ہماری بگڑی ہوئی معاشیات کی گاڑی کو ہم کسی بھی طرح سے سیدھے راستے پر لے ہی آئیں گے ۔اس لیے موجودہ سخت حالات میں بے روزگاری، تجارت و کاروبار اور صنعت و حرفت کے وقتی طور پر بند ہوجانے سے عوام کو پریشان ہونے کی ٖضرورت نہیں۔ یکم مئی کو یومِ مہاراشٹرا کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عوام یومِ مہاراشٹرا اور عالمی یومِ مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ اطمنان اور تیقن بھی دلایا کہ 3 مئی کے بعد ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے مقامات کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی لائے جایئگی، لیکن اس کے لیے عوام کو صبر اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری زرا سی غفلت اور لاپرواہی، ہماری اب تک کی احتیاط اور قربانی پر پانی پھیر دے ۔ فیس بک کے ذریعہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 3 مئی سے ریاست کے اورنج اور گرین زون کے بہت سے اضلاع میں لاک ڈاون اصول میں نرمی لائی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا کہ یہ صرف ایک اسپیڈ بریکر ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے ۔ اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3 مئی کے بعد ، ہم ریاست میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی لا رہے ہیں ۔ لیکن اس کے لیے عوام کو ہوشیار رہنے اور اور تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، بصورت دیگر ہم گذشتہ دنوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اسے ضائع کردیں گے ۔ لہذا ، ہم صبر اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ، میں نہیں چاہتا کہ لوگ کورونا سے خوفزدہ ہوں۔ اگر کسی کو بیماری کی کوئی علامات نظر آتی ہیں تو وہ فوری خصوصی طور پر قایم کردہ ‘ فیور کلینک’ پر رجوع کریں اور وقت پر علاج کرائیں۔
ادھو ٹھاکرے کی گورنر سے ملاقات
پونے ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کو یوم مہاراشٹر کے موقع پر ممبئی کے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔سرکاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ دونوں کے مابین یہ میٹنگ 20منٹ تک چلی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھاکرے نے ریاست کے قیام کی 60ویں سالگرہ پر گورنر کو نیک خواہشات دیں۔گورنر کے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو خط لکھ کر ریاستی قانون ساز کونسل کی 9خالی سیٹوں کیلئے جلد انتخابات کرانے کی درخواست کرنے کے ایک دن بعد یہ سیاسی ملاقات ہوئی ہے ۔اس سے پہلے انتخابات کو کووڈ۔19کے بحران کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ وزیراعلی اس وقت مقننہ کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ اس لئے ٹھاکرے کا حلف برداری کے چھ مہینے کے اندر کسی بھی ایوان کیلئے منتخب ہونا آئینی معیار ہے۔ ٹھاکرے نے 28نومبر 2019کو وزیراعلی کے عہدہ کاا حلف لیا تھا اور چھ مہینہ کی مدت 28مئی کو ختم ہورہی ہے ۔ اس لئے ریاستی کابینہ نے ٹھاکرے کو گورنر کوٹہ سے نامزدکرنے کیلئے دو مرتبہ گورنر کو سفارشیں بھیجی ہے ۔ٹھاکرے کے قریبی اور شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے حال ہی میں گورنر پرتلخ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راج بھون کو سیاسی سازش کا مرکز نہیں بننا چاہئے ۔
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وقت پر علاج کرنے سے ابتک چھوٹے بچوں سے 83 سال کی عمر تک کے افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ۔ وینٹیلیٹروں پر رہنے والے افراد بھی صحتیاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاست کے 10 ہزار افراد جو اس وباء سے لڑنے کے لیے حکومت کا ساتھ دینے سامنے آئے ہیں، انھیں اس کام کے لیے تربیت دی جا رہی ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا ، اب ہم کچی آبادیوں، جھوپڑ پٹیوں میں گھر گھر جا رہے ہیں۔ 2 لاکھ سے زائد افراد کا ‘ پلس آکسمیٹرز’ جس سے اکسجن کی کمی وغیرہ کا پتہ چلتاہے کے ذریعے معائنہ کیا گیا ہے ۔ان میں سے 272 افراد میں مختلف علامات پائی گئی ہیں۔انکا علاج کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر اور کلیان کے میئر ونیتا رانے دونوں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نرسوں والے ہسپتالوں میں واپس جانے کو تیار ہیں دونوں نرسنگ کی تربیت یافتہ ہیں۔ یوم مہاراشٹر کے موقع پر انھوں نے اپنے والد بالا صاحب ٹھاکرے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ، شاہو، مہاتما پھلے اور دیگر افراد کو یاد کیا بطور وزیراعلیٰ انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا ، “ہم نے ان کی کوششوں کی بدولت ممبئی جیت لیا۔ میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ممبئی اور مہاراشٹر کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا ، آج اس تحریک کی 60 ویں سالگرہ ہے ۔ جب ہماری حکومت برسر اقتدار آئی ، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اس دن کو بڑے پیمانے پر منائیں گے ۔ بدقسمتی سے آج کی صورتحال میں یہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ، ہمیں مہاراشٹر ڈے کی اس سے قبل کی تقریبات یاد ہیں جب میرے والد مرحوم بالا صاحب تھے ۔ اس گراؤنڈ میں جہاں لتا دیدی نے گانا گایا تھا ، آج ہم نے کورونا کے خلاف جنگ کے لئے ایک صحت نگہداشت کا ایک مرکز بنایا ہے ۔ ان کہانیوں کو سنانے کے پیچھے محرک یہ ہے کہ اگر مہاراشٹر کے لوگ اپنا ذہن بنائیں تو کچھ بھی ممکن ہے ۔ آج مہاراشٹرا کوویڈ ۔19 سے نجات کے لئے مل کر لڑ رہے ہیں۔ مہاراشٹر شاید 60 سال کا ہے لیکن اس کی بہادری کی داستانیں بہت پرانی ہیں۔