حیدرآباد۔ سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو کی دختر وانی دیوی نے کہا کہ انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے ایم ایل سی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ غیرسیاسی رہی ہیں تاہم اب عوام کی خدمت کیلئے ہی ٹی آر ایس کی ٹکٹ کی پیشکش کو قبول کیا ہے ۔ انہوں نے کانگریس قیادت پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر نے ہی ان کے والد کی یوم پیدائش تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ہمیشہ اسی شعبہ میں رہی ہیں ۔ اب جبکہ ٹی آر ایس نے انہیں ٹکٹ کی پیشکش کی تو انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے اس پیشکش کو قبول کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب کبھی انہیں عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے یہ اچھی بات ہے وہ اب عوام کیلئے کام کرسکتی ہیں اور خدمت کرسکتی ہیں۔