شمس آباد ۔ 25 اگست (سیاست نیوز) راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر چیف منسٹر نے انہیں راجندرا نگر حلقہ سے دوبارہ امیدوار بنایا جس کیلئے ہم سب ان سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔ بی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ بنانے کے اقدامات کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ بی آر ایس سیکولر جماعت ہے جو بلالحاظ مذہب و ملت اپنی خدمت انجام دے رہی ہے۔ اب تک کسی بھی حکومت نے 24 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہی کا کانارمہ انجام نہیں دیا لیکن کے سی آر نے اسے ممکن بنایا۔ کے سی آر کی قیادت میں ریاست بھر میں بی آر ایس قائدین عوام کی خدمت میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پرکاش گوڑ نے کہا کہ عوام کی محبت اور ہماری محنت ہمیشہ کامیاب رہی اور ہم کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں اور مجوزہ انتخابات میں وہ ایک لاکھ سے زائد اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ پیش کیا۔ محنت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والوں کو ہمیشہ فرقہ پرست عناصر کو راس نہیں آتا اس لئے انہیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ جب تک عوام کی محبت اور ان کا ساتھ رہے گا انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام کی خدمت کرنے اور عوام کے درمیان رہنے والوں کو کامیاب بنائے۔