عوام کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی کام جاری

   

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا دورہ سرسلہ اور مخاطبت
گمبھی راؤ پیٹ /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج اپنے حلقے کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کروڑہا روپئے لاگتی ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا ۔ سب سے پہلے انہوں نے تنگڈہ پلی میں پانچ ہزار میٹرک ٹن اناج کو ذخیرہ کرنے والے تین کروڑ روپئے لاگتی گودام ، پانچ کروڑ 71 لاکھ روپئے لاگتی پرائمری پراسنگ یونٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس طرح کے ٹی آر نے متبادل میں 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن سمت مسلم شادی خانے کا بھی افتتاح انجام دی ۔ اس کے علاوہ کے ٹی آر نے یلاریڈی پیٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مزید اس طرح کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے درکار رقمی منظوری کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ کی حکومت عوام کے عین خواہشات کے مطابق کام کر رہی ہے ۔ اس افتتاحی تقریب میں حلقہ اسمبلی سرسلہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین جن چیرپرسن ضلع پریشد این ارونا ، ضلع پریشد کوآپشن رکن محمد احمد علی ، چاند پاشاہ ، سرور مثار اللہ ، شرت راؤ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔