نئی دہلی : بایاں محاذ کے قائد سیتا رام یچوری نے آج مرکز کی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کی روزی روٹی پر حملہ کر کے مودی حکومت جرائم سے بڑھ کر کارنامہ انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے عوام کیلئے بلاواسطہ کیش ٹرانسفر اور مفت کھانے کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ خود کو پروموٹ کرنے والے اشتہارات بند کریں۔