جڑچرلہ /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ میں واقع 8 نمبر وارڈ میں موجود پارک کے پاس گندگی کچرا جمع ہونے کے سبب کافی عرصہ سے بدبو آنے پر کالونی کے عوام میونسپل چیرمین کو شکایت کرنے پر میونسپل چیرمین جڑچرلہ مسرز ڈی لکشمی رویندر نے مجلس بلدیہ کے عملہ کو لیکر صبح کی اولین ساعتوں میں جے سی بی کے ذریعہ کچرے کے انبار کو ہٹادیا پارک کے قریب جنگلی جھاڑیاں اُگنے پر ان جنگلی جھاڑوں کوکھاڑکر صاف ستھرا کرواکر کالونی والوں کو تیقن بھی دیا کہ ہر آٹھ دن میں ایک دفعہ اس پارک کی صفائی مجلس بلدیہ کے عملہ کو بھجواکر کروائی جائے گی ۔اس موقع پر مجلس بلدیہ کا عملہ موجود تھا۔
ایڈیشنل کلکٹر پریتماں سنگھ کا تبادلہ
میدک /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ۔ جس میں ضلع میدک میں زائد از دو سال سے میدک میں بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی خدمات انجام دینے والی محترمہ پریتماں سنگھ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ جنہیں ضلع رنگاریڈی کی ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی مقرر کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ میدک کے ایک اور ایڈیشنل کلکٹر جی رمیش کو یہاں مجالس مقامی کی بھی زائد ذمہ داری سردست دی جارہی ہے ۔
