سدی پیٹ میں خواتین کے یوگا مقابلوں کے پروگرام سے خطاب
حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے کہا کہ صحت و تندرستی کے معاملہ میں عوام کو ڈسپلن رہنا چاہئے، کورونا نے ہمیں یہی سکھایا ہے۔ سدی پیٹ میں منعقدہ ویمن یوگا مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ترقی صرف چار کالجس کا قیام، سڑکوں کی تعمیر، چار اسٹیڈیمس کی تعمیرات نہیں ہے بلکہ عوام کی صحت و تندرستی بھی بہت زیادہ معنی رکھتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی صحت و تندرستی کا خاص خیال رکھیں۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں عوام کی صحت و تندرستی پر خاص توجہ دی گئی۔ وہ خود وزیر صحت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سرکاری ہاسپٹلس کو ترقی دینے کے لئے اور نئے ہاسپٹلس کی تعمیر کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے۔ ہاسپٹلس میں عصری آلات اور ادویات کا اسٹاک موجود رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر طبی عملہ کے تقررات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سرکاری ہاسپٹلس کو ترقی دینے کی وجہ سے علاج کرانے والوں پر ایک بھروسہ آیا تھا۔ نارمل ڈیلیوریز کی شرح میں اضافہ ہوا تھا لیکن موجودہ حکومت عوام کی صحت و تندرستی کو نظرانداز کررہی ہے۔ طلبہ اسکولس اور ہاسٹلس میں سمیت غذا سے پریشان ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ 2