کڑپہ کی نئی جوائنٹ کلکٹرادیتی سنگھ کا جائزہ اجلاس سے خطاب
کڑپہ۔/26 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادیتی سنگھ نے آج بحیثیت نئی جوائنٹ کلکٹر کڑپہ اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے تحت ضلع کے عوامی نمائندوں، سرکاری عہدیداروں کے تعاون سے ضلع کو تمام شعبہ میں ترقی دی جائے گی۔ ادیتی سنگھ نے کہا کہ ضلع کو ریاست میں اول مقام دلانے کیلئے تمام کے تعاون سے کام کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی کاموں پر عمل کرتے ہوئے تمام مستحق افراد تک ترقی کے ثمرات کو پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ادیتی سنگھ 2020 کی آئی اے ایس آفیسر ہیں جنہوں نے وشاکھاپٹنم ضلع میں تربیت حاصل کی اور 14 ماہ تک وجئے واڑہ سب کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر تروپتی بلدیہ کمشنر کی حیثیت سے 6 ماہ خدمات انجام دیں۔ حکومت نے انہیں بحیثیت جوائنٹ کلکٹر ضلع کڑپہ تبادلہ کیا ہے۔ انہوں نے کڑپہ میں خدمات انجام دینے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گنگادھر گوڑ، مسٹر وینکٹیش، چندرا موہن، مسٹر وینوگوپال ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔