عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی تلنگانہ حکومت کا اہم مقصد

   

کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ریاستی وزیر محمد محمود علی کے ہاتھوں پرچم کشائی اور یوم تاسیس تقریب سے خطاب

سنگاریڈی 3 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کے ذریعہ ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے۔کیو نکہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی تلنگانہ حکومت کا اہم مقصد ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے احا طہ کلکٹر یٹ سنگاریڈی میں آج صبح چھٹویں یوم تا سیس تقریب کے موقع پر پرچم کشائی انجام دینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اور تمام شرکاء سے تلنگانہ یوم تا سیس کی مبارکباد پیش کی۔ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک مثالی اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ریاست میں حکومت کی جانب سے کئی فلاحی اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کی ترقی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔جدوجہد کے ذریعہ حصول تلنگانہ کے بعد کالیشور م پراجکٹ کی تعمیر کے ذریعہ شعبہ زراعت کیلئے پانی کی سربراہی عمل میں لا تے ہوئے بنجر اراضی کو سیراب کر تے ہوئے سر سبز و شاداب بنانے وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو کا ایک اہم کار نامہ ہے ۔ تلنگانہ حکومت شعبہ زراعت کو 24 گھنٹے برقی کی مفت سربراہی کے علاوہ ملک بھر میںصرف ریاست تلنگانہ ہی وہ واحد ریاست ہے جہاں پر رعیتو بندو اور رعیتو بیما اسکیما ت پر کامیابی کے سا تھ عمل آوری کی جا رہی ہے۔ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ وبائی مرض کورونا وائرس کے خا تمہ کیلئے دوا کی تیاری تک ہر ایک فرد احتیاط سے رہنا چا ہیے ۔کورونا وائر س کی روک تھام ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ عوام حکومت کی احتیاطی اقداما ت اور تدابیر پر عمل آوری کرتے ہوئے اپنے اور افرادخاندان کو اس وبائی مرض کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں۔ سماجی و جسمانی فا صلہ ‘ ماسک پہنا اور ہا تھوں کو سائنیٹیزیشن کرنے کے علاوہ اپنے اطراف واکناف کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔قبل ازیں جناب محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ نے احا طہ کلکٹریٹ سنگاریڈی میں شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا ۔اور مجسمہ تلی تلنگانہ پر پھول مالا چڑھایا۔ اس موقع پررکن پا رلیمان ظہیرآباد بی بی پاٹل ‘ ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ۔ ہنمنت رائو ‘ ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی ‘ ایڈ یشنل کلکٹر راجہ شری شاہ ‘ ویرا ریڈی ‘ چیرمین ڈی سی ایم ایس متحدہ ضلع میدک شیو کمار ‘ ڈی آر او را دھیکا رمنی ‘ آرڈی او ناگیش ‘ سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکر ‘ ڈی ایس پی سنگاریڈی پی ۔ سرید ھر ریڈی ‘ لا ئبریری چیرمین نر ہرا ریڈی ‘ چیرمین بلدیہ بی ۔ وجئے لکشمی ‘ مسعود بن عبداللہ بصراوی ‘ حبیب رسول شکیل ‘محمد مزمل و دیگر ضلعی عہدیداران اور عوامی منتخب نمائندے موجود تھے۔