عوام کی مشکلات حل کرنے فوری اقدامات کریں

   

کورونا متاثرین کے خصوصی علاج پر زور، عہدیداروں کو کلکٹر سنگاریڈی کی ہدایت

سنگاریڈی ۔ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں محکمہ فاریسٹ اور ریونیو کے عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ریونیو اور فاریسٹ کے اراضی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دونوں محکموں کے عہدیداروں کے ذریعہ سرکاری اراضی کا سروے کر تے ہوئے سرکاری اراضی کا تحفظ کیا جائے۔ اراضی کے مسائل پر جوائنٹ سروے کرنے کے بعد کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔ حکومت کی جانب سے بھی سرکاری اراضی کے تحفظ کے سلسلے میں کڑی نظر رکھی جا چکی ہے ۔ ہر منڈل آفس میں سرکاری اراضی سے متعلق تفصیلی ریکارڈ اور میاپ موجود رہتا ہے اس کے مطابق بھی تفصیلات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ضلع میں ہر منڈل سطح پر اگر کسی فرد کورونا مرض سے متاثر ہو تو اس کو فوری سنگاریڈی کے سرکاری دواخانہ اور ایم این آر ہا سپٹل کو روا نہ کریں اور منڈل سطح پر قریبی ہیلت سنٹر سے خدمات حاصل کر تے ہوئے کورونا متاثرین کے علاج پر خصوصی توجہ دیں تا کہ جلد سے جلد صحت یاب ہو سکے ۔ ضلع سنگاریڈی میں بارش کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار منڈل پریشد کے عہدیدار عوام کی جانب سے کسی بھی قسم کی مشکلات پر شکایات موصول ہونے پر ان کی فوری مدد کیلئے پہنچیں ۔ہر منڈل میں کنٹرول روم قائم کر تے ہوئے عوام کو اطلاع دیں کہ وہ کسی بھی وقت مسائل ہو تو کنٹرول روم سے رجوع ہو سکتے ہیں ۔ ایڈ یشنل کلکٹر ویر ا ریڈی نے کہا کہ منڈل اور دیگر مقامات پر فاریسٹ ‘ ریونیو کے اراضی کی تفصیلات جوائنٹ انسپیکشن کے بغیر سروے نہیں کرسکتے ۔اس خصوص میں انہوں نے سروے لینڈ ریکارڈ سے کہا کہ اگر کوئی تنہا جاکر سروے کر نے کی کو شش کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈی آر او رادھیکا رمنی ‘ تحصیلدار ‘ ایم پی ڈی اوز ‘ فاریسٹ اور ریونیو عہدیدار موجود تھے۔