ریاستی وزیر اجئے کمار کی ویڈیو کانفرنس ،ضلع کلکٹر پولیس اور ٹرانسپورٹ عہدیداران کی شرکت
نظام آباد :15؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر اجئے کمار حیدرآباد سے چیف سکریٹری جوشی کے ہمراہ ضلع کلکٹر ، پولیس ، ٹرانسپورٹ ، آرٹی سی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی سی کی ہڑتال کے پیش نظر عوام کو ہونے والی تکالیف کو دور کرنے کیلئے صد فیصد اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صد فیصد بسوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ بسوں کے اضافہ کیلئے ضرورت کے مطابق کنڈاکٹر ، ڈرائیور س کے تقرر کیلئے اقدامات کریں ۔ ہر ڈپو کو ایک نوڈل آفیسر مقرر کریں اور یہ نوڈل آفیسر ڈپو منیجر کے کنٹرول میں رہیں اور یہ نوڈل آفیسر عارضی ڈرائیورس ، کنڈاکٹرس کے تقرر کیلئے اقدامات کریں ۔ بسوں کو چلانے کی ذمہ داری نوڈل آفیسر کے تحت ہے اور ہڑتال کا کوئی اثر نہ رہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر اجئے کمار نے ضلع کلکٹر سے خواہش کی کہ ایک ٹیم بناکر کام کریں ۔ ریاست میں 55 فیصد بسیں چل رہی ہے ۔ صد فیصد چلانے کیلئے موظف آرٹی سی ڈرائیورس ، کنڈاکٹرس کی خدمات بھی حاصل کریں اور اس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بس پاسس کو قبول کریں اور مشینوں کے استعمال کے بارے میں بھی شعور بیدار ی کریں ۔ میکانک کی خدمات کیلئے آئی ٹی آئی ، پالی ٹیکنک ، انجینئرنگ طلباء کا تقرر کریں ۔ والوا، گروڈا ، راجدھانی بسوں کو چلانے کیلئے تجربہ کار ڈرائیورس کا تقرر کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے اس موقع پر واقف کراتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ہڑتال کا کوئی اثر نہیں ہے مسافرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈپو منیجر کے ساتھ ضلع سطح کے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے ۔ روپیوں کی گنتی کیلئے 16 کمپیوٹر آپریٹرس کا تقرر عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر آر ایم سالمان ، اڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی بھی موجود تھے ۔