عوام کی کوششوں سے دہلی میں کورونا کی تیسری لہر قابو میں : کجریوال

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ قومی دارالحکومت کے عوام کی کوشوں سے ہم یہاں کورونا کی تیسری لہر سے موثر ڈھنگ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کجریوال نے آج دہلی میں کورونا کی تازہ صورتحال پر کہا کہ نومبر میں ایک وقت ایسا تھا‘ جب 100 افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا تھا تو 15.6 فیصد افراد کورونا متاثر نکلتے تھے، آج یہ تعداد کم ہو کر محض 1.3 فیصد ہو گئی۔ آج جو رپورٹ آئی ہے، اس میں 87 ہزار ٹیسٹ میں سے محض 1133 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا،’ دہلی کے عوام کی کوششوں سے ہم یہاں کورونا کی تیسری لہر سے موثر ڈھنگ سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔