بھینسہ میں سب کلکٹر اجمیر اسنکیت کمار کا تیقن ، سیاست نیوز سے بات چیت
بھینسہ ۔12اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام مسائل کو عوام کے تال میل اور آپس میں بات چیت کے ذریعہ حل کرنا انتہائی بہترین اقدام ہوگا جس سے تمام مسائل کی یکسوئی ہر صورت میں ممکن ہے بھینسہ سب ڈیویژن میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی عوام کو طلب کرکے آمنے سامنے بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ کے پہلے آئی اے ایس سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار نے اپنے چیمبر میں ملاقات کے دوران نمائندہ سیاست بھینسہ اظہر احمد خان سے دوران گفتگو کیا۔ انہوںنے سلسلہ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی یافتہ ہے جس کے ذریعہ عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے حکومت کے تمام اسکیمات سے بھی عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ مستفید کیا جائیگا کیونکہ بذات خود ٹیکنالوجی میں کافی دلچسپی رکھنے کی بات کہی انھوں نے محکمہ ریوینو کے عہدیداروں اور عملہ کو بھی عوام سے راست رابطہ اور بات چیت کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی پر زور دیا انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلیم مکمل کرکے دہلی میں آئی ٹی میکانیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک مکمل کرکے جاپان میں ایک سال ملازمت کی اور آئی ٹی دہلی سے ہی ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور یو پی ایس سی میں تیاری کرکے قومی سطح پر 35 واں رینک حاصل کرنے کے بعد سال 2023 میں آئی اے ایس بیاچ کیلئے انتخاب عمل میں آیا اور بتایا کہ ان کا تعلق متحدہ ضلع عادل آباد کے منچریال ضلع کے ڈنڈاپلی منڈل کے موضع ناپیتا سے ہیں اور حکومت کی جانب سے پہلی پوسٹنگ ضلع نرمل میں بھینسہ سب ڈیویژن سب کلکٹر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سب کلکٹر عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر بھینسہ مختلف افراد کی جانب سے استقبال کرتے ہوئے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کافی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی و خدمات کی انجام دہی کے لیے بھینسہ سب ڈیویژن کی عوام کو تعاون بنائے رکھنے کی اپیل کی واضح رہیکہ حکومت تلنگانہ بھینسہ ریوینو ڈیویژن کے لیے آئی اے ایس سطح پر سب کلکٹر کا درجہ فراہم کرکے اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس کو پہلے سب کلکٹر بھینسہ کی حیثیت سے مقرر کیا۔