عوام کے تعاون سے ہی سڑک حادثات کی روک تھام ممکن

   

Ferty9 Clinic

روڈ سیفٹی پروگرام سے شاد نگر ڈی سی پی کا خطاب ، ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر سزا کا انتباہ
شادنگر ۔15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے کہا کہ لمحہ بھر کی لاپرواہی کے باعث سڑک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور متاثرہ خاندان سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ فرخ نگر منڈل کے رائیکل گاؤں میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے موقع پر گاڑی چلانے والوں کے لیے ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادنگر علاقہ میں دیگر جرائم کے مقابلے میں سڑک حادثات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور گاڑی چلانے والوں کے تعاون سے ہی سڑک حادثات کی روک تھام ممکن ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ جب بچے گاڑیوں پر گھر سے باہر نکلیں تو لازمی طور پر ہیلمٹ پہننے کی ہدایت دیں۔ ساتھ ہی گاڑی چلانے والوں کو سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑیاں چلانے کا مشورہ دیا۔ ڈی سی پی سریش نے بتایا کہ رائیکل گاؤں میں عوام کو ہیلمٹ کے استعمال، گاڑیوں کے ضروری کاغذات اپنے پاس رکھنے، تیز رفتاری سے گریز، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے نقصانات اور سڑک حادثات کے باعث خاندانوں کو درپیش شدید اذیت جیسے موضوعات پر آگاہ کیا گیا اور حادثات کی روک تھام میں تعاون کی اپیل کی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کے مقصد سے اس طرح کے پروگرام ہر جگہ منعقد کیے جا رہے ہیں۔