کانگریس اور بی جے پی پر تنقید، کوہیر میں انتخابی پروگرام سے مانک راؤ کا خطاب
کوہیر 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا آشرواد سبھا پروگرام کے تحت ظہیرآباد کے رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے آج کوہیر منڈل کا انتخابی دورہ کرتے ہوئے موضع گڑگیار پلی، ہرسا پلی، بڑم پیٹ، خانہ پور، کتور کے علاوہ دو قبائیلی تانڈوں میں اپنی انتخابی مہم میں عوامی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ظہیرآباد میں کانگریس نے غیر مقامی شخص کو لاکر کھڑا کیا ہے جوکہ کل تک آر ایس ایس بی جے پی کے نظریات کے حامل تھے۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کانگریس پارٹی اور بی جے پی کو فراموش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے سنجیدہ ہیں۔ اس موقع پر محمد تنویر الدین انڈسٹریل چیرمین تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اقلیتوں کیلئے جو اسکیمات روبہ عمل لائی ہیں کانگریس پارٹی 70 سال میں نہیں کرسکی، وہ علیحدہ ریاست کے قیام کے صرف 9 برسوں میں کیا۔ دیوی پرساد انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے مانک راؤ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر کوہیر منڈل، کے نرسمہلو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، رام کرشنا ریڈی، سبھاش ریڈی، شرونتی، اروند ریڈی، محمد افتخار احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی، مسعود شاہد نمائندہ ایم پی ٹی سی، وائی نروتم، ایس سی کارپوریشن چیرمین، گوردھن ریڈی، سبھاش ریڈی، ایم آنند، سید رئیس الدین، یوسف پٹیل، بھومیا، رام کرشنا کے علاوہ سرپنچس اور اراکین منڈل پرجا پریشد موجود تھے۔