عوام کے فیصلہ نے ثابت کردیا کہ سچّا قوم پرست کون ہے : عآپ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں عآپ کے امیدواروں کی جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اصل حب الوطن کون ہے اور قوم پرستی کیا ہوتی ہے کیونکہ عوام نے عآپ کے امیدواروں کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ عآپ کے مشہور لیڈر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ دہلی کی عوام نے اپنے فیصلہ کے ذریعہ یہ واضح کردیا ہے کہ حقیقی حب الوطن یا قوم پرستی کیا ہوتی ہے ۔ سیسوڈیا نے تیسری بار مسلسل کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی نے نفرت کی سیاست کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن عوام کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہلی کی عوام نے ایک ایسی حکومت کا انتخاب کیا ہے جو کام کرنے میں یقین رکھتی ہے ۔ سیسوڈیہ نے بی جے پی کے رویندر سنگھ نیگی کو 3500 ووٹوں سے ہرایا ۔ انھوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے تعلیمی اصلاحات کے ایجنڈہ پر عمل کرتے ہوئے عوام کا دل جیت لیا۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے عوام کیلئے گزشتہ پانچ سالوں میں جو کچھ کیا ، آئندہ پانچ سالوں میں اُس سے بھی زیادہ کرکے دکھائیں گے جن میں دہلی کے سرکاری اسکولس کو مزید بہتر بنانا بھی شامل ہے۔