ممبئی :شرد پوار نے کہا کہ نتائج کے بعد ہم عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہیں اور ایم وی اے اتحاد میں کوئی تال میل کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم انتخابی رائے کا ووٹ میں تبدیل نہ ہونا افسوسناک ہے۔این سی پی۔ایس پی کے صدر شرد پوار نے اتوار کے روز مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کی شکست کو تسلیم کر لیا۔ کراڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ اجیت پوار کو زیادہ سیٹیں ملی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ این سی پی کا بانی کون ہے اس بات کا سب کو علم ہے۔
شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹرا کے انتخابی نتائج توقعات کے برعکس آئے ہیں۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مثبت نتائج کے باوجود اس بار ہمیں نتائج میں وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی ہم نے امید کی تھی۔ ان کے مطابق اس شکست کے بعد ریاست میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔