عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے مٹن مارکٹ کی منتقلی ، یلاریڈی آر ڈی او دیویندر ریڈی

   

یلاریڈی یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وبائی وائرس سے ایک طرف حکومتوں نے لاک ڈاؤن کیا ہے اور عہدیدار روزآنہ اس کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات میں لگے ہوئے ہیں اور عوام ہے کہ اپنی من مانی کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ جس سے خطرات میں اضافہ ہونے کے خدشات ہیں ۔ یلاریڈی مستقر پر مٹن مارکٹ اور مچھلی مارکٹ میں عوام کا غیر معمولی ہجوم دیکھ کر برہمی کا اظہار کرکے فوری عہدیداروں نے دوکانات بند کروانے ، ہفتہ واری بازار میں منتقل کروایا ۔ یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی نے عوام کو پابندیوں پر عمل آوری کرنے کا سختی سے مشورہ دیا ۔

کوہیر میں غیر ریاستی افراد میں چاول تقسیم
کوہیر یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل تحصیلدار کشن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے حکومت نے دوسرے مقام سے آنے والے لوگوں کو امداد کے طور پر 12 کیلو چاول اور 500 روپئے امداد کی جارہی ہے ۔ اس طرح کوہیر منڈل میں جملہ 130 لوگ موجود ہیں ۔ جس کی امداد جاری کردی گئی ہے ۔ کوہیر منڈل مستقر میں ایک شخص سرینواس کو جو کہ لیبر کا کام کرتا ہے اس کو کوہیر سرپنچ نمائندہ شیخ جاوید اور ڈپٹی سرپنچ محمد محسن علی کے ہاتھوں امداد پیش کی گئی ۔