عوام گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، متاثر شخص اپنے آپ کو الگ کرلیں

   

Ferty9 Clinic

متاثرہ شخص وائرس کو پھیلانے کا مرتکب ، سماجی فاصلاہ پر عمل کی ضرورت
حیدرآباد۔25مارچ(سیاست نیوز) کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور مریضوں کو چاہئے کہ وہ اپنے معائنہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں سے الگ تھلگ رہے تاکہ اس وائرس کی دوسروں میں منتقلی کو روکا جاسکے ۔کورونا وائرس کی علامتوں کے تاخیر سے ظہور کے سبب وائرس میں مبتلاء شخص نادانستہ طور پر وائرس کو دوسر وں میں منتقل کرنے کا مرتکب ہورہا ہے اور ان حالات میں سوائے فاصلہ قائم رکھنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ اس وائرس کے حملہ سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔حکومتوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں اور بازار میں مجبوری کی حالت میں نکلنے پر بھی کسی سے ملاقات نہ کریں اور ترکاری یا ادویات کی خریداری کے دوران دیگر افراد سے فاصلہ بنائے رکھیں ۔