جامعۃ المؤمنات کی دو یومی خواتین کانفرنس سے مفتی خلیل احمد ودیگرکا خطاب
حیدرآباد 3 فبروری (راست) زین الفہاء مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ جا معۃ المؤمنات کی دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کا افتتاح عید گاہ میر عالم نزد زو پارک حیدرآباد میں کیا بعد افتتاح خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت حوا علیہا السلام کو آدم علیہ السلام کی پھسلی سے پیدا کیا جس کا مقصد یہ ہے کہ شوہر بیوی ہر معاملہ میں ایک جیسے ہیں لیکن اولاد کی تربیت کی ذمہ داری ماں کے ذمہ ہے اور تربیت کے بغیر علم بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی یم پی وصدر نے کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو بڑی عزت واہمیت دی گئی ہے سورہ نساء میں اللہ تعالی نے فرمایاکہ ان کے ساتھ بھلائی کرو۔مولانا حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی نے کہا حضور ﷺ نے فرمایا کہ سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو ان میں ایک سود کا کھانے والا ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا سود کا کھانا کھلانا اس کی گواہی دینے والے پر لعنت ہے۔حرام کام کرنے والے کی عبادت بھی قابل قبول نہیں۔ڈاکٹر مفتی سراج الرحمن نقشبندی الفاروقی نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جو حضور ﷺ پر نازل ہوا اور اس میں تمام علوم موجود ہے یہ بندوں کیلئے ہدایت کیلئے نازل ہواہے۔مولانا حسان فاروقی (امیر سنی دعوت اسلامی)کہا کہ گھر میں تشدد کی وجہ یہ ہیکہ مرد شراب نوشی کرتاہے،ڈرگس لیتا ہے،گٹکے کھاتا ہے ان ہی چیزوں کے سبب ہے۔مولانا فضیلۃ الشیخ رحانیۃ الجیلانیۃموسی بن عجاج بن حجاج شارجہ نے کہا کہ دور حاضر میں بیوہ کے جو مسائل ہیں وہ مدنظر رکھیں اورسنت رسول ﷺ کے پابند رہیں ۔مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ نے اظہار خیال کیا۔جلسہ کا آغاز قرات ونعت شریف سے ہوا۔جلسہ کی صدارت مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل وشیخ الحدیث جا معۃ المؤمنات نے کی نظامت کے فرائض مفتیہ ناظمہ عزیز نے انجام دیے۔ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین نے کہا کہ شادی دین کا ایک ایسا حصار ہے جو آدمی کو زناسے بچاتا ہے اوراللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر فطری خواہشات کو پورا کرنے کا پابند بناتا ہے۔ کانفرنس کی سرپرستی مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ نے کی۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب سید شاہ نور الحق قادری(سابق صدرنشین اردو اکیڈمی)، مولانااحمد حسن رضوی،مفتی یس یم سراج الدین، حافظ محمد صابر پاشاہ ، ڈاکٹر عبد الغفور پرویز، مولا یوسف الدین بغدادی مولانا صلاح الدین قادری ،مولانا عبد الغفار قادری، مفتی عبد الواسع احمد صوفی،محمد احمد پاشاہ،محمد ریاض اشرفی، راشد عبد الرزاق میمن ،قاضی شمس الدین فاروقی، مفتی عبد الرحیم ،محترمہ شاہین بیگم، محترمہ، ذکیہ بیگم ،محترمہ حافظہ فرحت بیگم،محترمہ ریحانہ ہاشمی،حافطہ رقیہ کلثوم شرکت کئے، فقہی مذاکرہ پیش کرتے ہوئے مفتیات نے کہا کہ کرنٹ سے شاک کے ذریعہ جانورکو ذبح کرنامکروہ تحریمی ہے اوراس سے جانورکو تکلیف پہنچانا ہے۔ٹی وی کے ذریعہ کی جانے وا لی اقتداء درست نہیں ،جاندار کی تصویر کے سامنے یا اس تصویر والے کپڑے کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے،حالت روزہ میں دم کے مریض کو آکسجن اس وقت دیا جائیگا جب اسمیں دوا نہ ہو تو وہ ایک ہوا کی طرح ہے اوراگر دوا ہوتو اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔ہاتھو ں کو نیل پالش لگانے سے وضو نہیں ہوتا کیونکہ اس سے جلد تک پانی نہیںپہنچتا۔مہندی میںوہ کیفیت نہیں ہوتی مہندی لگانے کے بعد وضوکیا جائے تووضو ہوجاتا ہے۔اس مذاکرہ میں مفتیہ حافظہ رمصیاء افشین، مفتیہ زینب فاطمہ، مفتیہ فرح نازنین، مفتیہ ثناء قادری وغیرہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ قاریہ لسیرہ نے بزبان انگلش ،فرحت ناز بزبان بہاری عائشہ بیگم بزبان تلگو واجدہ خاتون بزبان پنجابی،شمع فاطمہ نیپال،انعم فاطمہ فارسی ،شمائلہ پروین ہندی،حافظہ عالمہ رمیصاء افشین عربی زبان ،مفتیہ رضیہ سلطانہ مراٹھی میںتقریرکئے۔ حلقوں کے ذریعہ اسلام کے اہم بنیادی مسائل کو سکھایا گیا اور موقع دوکتب مفتیہ ناظمہ عزیز کی تصنیف ’’افادیت علم کا تحقیقی جائزہ ‘‘ مفتیہ محمدی نور صباء کی تصنیف بنام: ’’ نور مصطفی ﷺ ‘‘ کی رسم اجراء بدست مہمان خصوصی عمل میںلائی گئی۔اس موقع پر خطاطی نمائش کا افتتاح عمل میں لایا گیا ،کلیۃ البنین جامعۃ المؤمنات کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد وخلعتیں بدست مہمانا ن خصوصی عطا کئے گئے۔ اس دو روزہ خواتین کانفرنس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں آندھراپردیش، تلنگانہ،کرناٹک، مہاراشٹرا، کشمیر، یوپی، بہار، دہلی،مدھیہ پردیش، ویسٹ بنگال،کیرالا سے لگ بھگ ایک لاکھ سے زائدخواتین وطالبات شریک رہیں۔
زو پارک میں ورلڈ ویٹ لینڈس ڈے کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست نیوز) وائلڈ لایف اور نیچر کے تحفظ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے سلسلہ میں جمعہ کو نہرو زوالوجیکل پارک میں ورلڈ ویٹ لینڈس ڈے منایا گیا۔ اس بیداری پروگرام میں مختلف اسکولس اور کالجس کے 650 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندوستان اور تلنگانہ کے ویٹ لینڈس کی عکاسی کی ایک تصویری نمائش بھی برڈس اسکول ایریا میں کی گئی جہاں زو ایجوکیشن آفیسر نے طلبہ اور وزیٹرس کو نیچر میں تر زمین کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔