سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ ایک عورت کی اپنی مرضی ہے کہ وہ بکنی میں آرام محسوس کرتی ہے یا برقینی میں پرسکون ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں مسلم خواتین کے ایک گروپ نے برقینی پر عائد شدہ پابندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اسی ضمن میں محبوبہ مفتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت بکنی پہنے یا برقینی پہنے یہ اس کی اپنی مرضی ہے۔
واضح رہے کہ برقینی ایک ایسا سوئمنگ سوٹ ہے جسے عام طور پر باپردہ خواتین سوئمنگ کیلئے استعمال کرتی ہے۔ او ر یہ سوئمنگ سوٹ برقینی خاتون کے پورے جسم اور سرکو ڈھانپ دیتا ہے۔اور فرانس میں چند مسلم خواتین برقینی پہن کر سوئمنگ کرتی نظر آئی ہیں۔ فرانس میں برقینی پر پابندی ہے۔