جموں : بی جے پی کا بھگوان رام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، یہ پارٹی صرف رام مندر پر لوگوں کا استحصال کر رہی ہے اور اسی مدعے پر الیکشن جیتنا چاہتی ہے ۔ یہ لوگ سیاسی فائدے کے لئے رام کو بیچنے کی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے ، بھگوان رام کا تعلق صرف بی جے پی، آر ایس ایس یا ہندووں سے نہیں ہے ۔بھگوان رام کا تعلق بھی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں یا دنیا کی کسی اور برادری سے ہے ۔ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کتے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادھمپور میں پینتھرس پارٹی کے یوم تاسیس پر ایک فقید المثال اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتما ع سے ہرش دیو سنگھ اور رمن بھلا سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے بھی خطاب کیا۔فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار میں رہنے کے لئے صرف رام کے نام کا استعمال کرتی ہے ، جب اقتصادی بدحالی عروج پر ہے ، نوجوانوں کیلئے نوکریاں کہیں نہیں اور مہنگائی آسمان چھو گئی ہے ، بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ انہیں صرف بھگوان رام کے بھکت کے طور پر دیکھیں۔ جو لوگ آپ کے پاس آکر یہ کہتے ہیں کہ صرف ہم ہی رام کے بھگت ہیں، وہ آپ کو بے وقوف بناتے ہیں، وہ صرف رام کے نام پر فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں، انہیں رام سے نہیں بلکہ اقتدار سے پیار