عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوںلیکن یہ مجھے نہیں چھوڑ رہا: گہلوٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جمعرات کو کہا کہ وہ بھول جاؤ اور معاف کر دو کے اصول پر چلتے ہیں، اس لیے وہ ریاست کا اعلیٰ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں، لیکن وہ انہیں نہیں چھوڑ رہا ہے۔گہلوت کا یہ تبصرہ اسمبلی انتخابات سے قبل ان کے سابق نائب سچن پائلٹ کے ساتھ اقتدار کی لڑائی کے پس منظر میں آیا ہے۔ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گہلوت نے کہا، میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن یہ مجھے نہیں چھوڑ رہا ہے، اور شاید مستقبل میں بھی مجھے نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا وہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ان میں کچھ ایسا ہوگا کہ پارٹی ہائی کمان نے انہیں تین بار ریاست کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے مجھے وزیر اعلیٰ کے امیدوارکے لیے منتخب کیا جب وہ پہلی بار پارٹی سربراہ بنیں۔ انہوں نے میری کارکردگی کو دیکھ کر میرا انتخاب کیا۔ میں وزارت اعلیٰ کی امیدوار نہیں تھا لیکن انہوں نے مجھے وزیر اعلیٰ منتخب کیا۔ جب میں الیکشن ہارگیا اور پھر مجھے دوبارہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا اور پھر جب ہم 2013 میں ہارے اور2018 میں جیت گئے تو مجھے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر چنا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن یہ عہدہ مجھے نہیں چھوڑ رہا اور نہ ہی چھوڑے گا۔ پائلٹ کے ساتھ ان کے اختلافات کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے زور دے کر کہا کہ وہ متحد ہیں۔