پلے پرگتی کے کاموں میں لاپرواہی کا شاخسانہ
یلاریڈی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوسرے مرحلہ کے پلے پرگتی پروگرام کے کاموں کو صحیح ڈھنگ سے نہ کرنے والے عہدیداروں ، سرپنچوں ، سکریٹریوں کو ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے نوٹسیں جاری کیں ۔ ریاستی حکومت مواضعات کو بھی ترقی دینے کا عزم کرنے پر کچھ عہدیداروں کی غیر ذمہ داری و لاپرواہی منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ ، شٹ پلی سنگا ریڈی میں پلے پرگتی کے کاموں کا ریاستی خصوصی عہدیدار پی وی ایس ایس پرساد اچانک تنقیح کرنے پر ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری دیکھ کر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور پروگرام کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ شمشان گھاٹ ، ڈمپنگ یارڈ ، نرسریوں کے کام ، سست طریقہ سے کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ مواضعات میں کام انجام دینے کا فنڈ موجود ہونے کے باوجود کام نہ کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کی جس پر ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے منڈل MPDO مسٹر ملکاارجن ریڈی ، منڈل پنچایت عہدیدار مسٹر پربھاکر چاری ، بھوانی پیٹ سرپنچ نرسمہا سکریٹری اشوک نے شٹ پلی سنگا ریڈی سرپنچ وٹھل ریڈی ، سکریٹری سنتوش کو نوٹسیں جاری کیں ۔ ترقیاتی کاموں سے متعلق لاپرواہی کا ان عہدیداروں کو شاخسانہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
