عہدیداروں کی لاپرواہی ، چودھری تالاب کو شگاف

   

Ferty9 Clinic

تالاب کا پانی خالی ، سینکڑوں ایکڑ زراعت غرق
یلاریڈی :۔یلاریڈی منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ ، کناپور علاقہ شیوار پر موجود چودھری تالاب کٹہ میں بڑا سا شگاف پڑجانے سے قریب کی فصلوں کو غرق ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے لاکھ کوشش کر کے شگاف کو بند کرتے تالاب کے پانی کو روکنے کی جدوجہد کی گئی جو ناکام رہی ۔ یلاریڈی انچارج آر ڈی او ، راجا گوڑ ، تحصیلدار امین سنگھ محکمہ آبپاشی سی ای ، سرینواس ایس ای ، ناگیندر ای ای ، ملیشم ڈی ای ای ، وینکٹیشورلو اے ای ، پرساد ، گردوار بالیا ، ورک انسپکٹر پرشانت ، وی آر او اشوک ریڈی اور دوسرے نے جے سی بی کے دو گاڑیوں کے ذریعہ ٹریکٹروں سے گھنے درختوں کو کاٹ کر شگاف میں ڈالا ، ریت کے تھیلوں سے جنگی خطوط پر کام کروایا اور شگاف کو آخر کار بند کیا لیکن تب تک سینکڑوں ایکڑ زراعت زیرآب ہوگئی تالاب بھی آبی ذخیرہ سے خالی ہوگیا ۔ چودھری تالاب کو شگاف کی خبر ملتے ہی ریڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج سبھاش ریڈی نے تالاب پر پہنچ کر معائنہ کیا اور عہدیداروں کی لاپرواہی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت غرق ہونے والے کسانوں کو ہرجانہ ادا کیا جائے ۔ مشن کاکتیہ کے کاموں کو عمدہ طریقہ سے انجام نہ دینے سے ہی یہ شگاف پڑا کہہ کر الزام لگایا ۔ متعلقہ گتہ دار کے خلاف کارروائی کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس موقع پر منڈل لنگم پیٹ میں صدر شریف اور کسان موجود تھے ۔